تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کپڑے استری نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں سفاک بھائی نے صرف کپڑے استری نہ کرنے کی معمولی بات پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

لوگوں میں قوت برداشت ختم ہوتی جارہی ہے اور معاشرے میں انتہائی معمولی باتوں پر بغیر کسی لحاظ کے ایک دوسرے سے دست وگریباں ہونا معمول بنتا جارہا ہے اور کبھی کبھار یہ عدم برداشت بڑے سانحے کا باعث بن جاتا ہے جیسا کہ صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں کپڑے استری نہ کرنے جیسی انتہائی معمولی بات پر سفاک بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کردیا اور خود گھر سے فرار ہوگیا۔

تھانہ یوسف والا پولیس نے متوفیہ کی والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ معمولی تنازع پر اس سے قبل بھی قتل کی لرزہ خیز کئی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔

اسی شہر فیصل آباد میں چند سال قبل صرف 10 روپے کی خاطر 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال : صرف 10 روپے کیلئے 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں 25 سالہ پرویز نے سواری کو منزل تک پہنچانے کیلئے 40 روپے طلب کیے مگر رکشے میں سوار مسافر 30 روپے سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا، معمولی تلخ کلامی کے بعد رکشے میں سوار شخص نے پرویز کو پہلے ڈنڈے مارے پھر چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

Comments

- Advertisement -