بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شوہر کے ساتھ نہ جانے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں شوہر کے ساتھ جانے سے انکار پر بھائی نے بہن کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ میں پیش آیا جہاں بھائی نے چھری مار کر بہن کو قتل کر دیا۔

لڑکی 2 ہفتے پہلےگھر سے چلی گئی تھی اور واپس آئی تو والدین نے کزن سے نکاح کر دیا۔ لڑکی شوہر کے گھر جانے سے انکاری تھی جس پر بھائی ذیشان نے چھری مار کر قتل کر دیا۔

تھانہ صدر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی جب کہ ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں