جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

لیاری گینگ وارگینگسٹرارشد پپوکا بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بدنامِ زمانہ گینگسٹرارشد پپو کا بھائی گزشتہ رات نواحی علاقے حب میں گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پربھاری نفری کے ہمراہ حب کے علاقے بھٹ آباد میں کاروائی کی اور مقابلے جکے بعد حمید پپو کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حمید پپو کوعین اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ واردات کے لئے اپنے اڈے سے نکل رہا تھا، کاروائی کے دوران پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔

پولیس نے حمید پپوکو مزید تفتیش کے لئے حب پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

ارشدپپو لیاری گینگ وار کے بڑے گروہ کا سرغنہ تھا اور مارچ 2013 میں لیاری میں ہونے والے ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں