بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جائیداد میں حصہ کیوں مانگا؟ سفاک بھائیوں نے 2 بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

رنگ پور: بھائیوں نے جائیداد میں اپنا حصہ مانگنے پر دو سگی شادی شدہ بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں کڑی علی مردان میں دوہرے قتل کی واردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں جابر اور ناصر نامی بھائیوں نے اپنی سگی بہنوں نسرین بی بی اور شاذیہ بی بی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شادی شدہ بہنیں بھائیوں سے جائیداد کے حصول کے لئے ملتان سے رنگپور آئی تھی لیکن بھائی وراثت میں ملی جائیداد بہنوں سے ہتھیانا چاہتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ بہنوں کے جائیداد دینے کے انکار پر سگے بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

ڈئ پی او مظفرگڑھ طارق ولایت کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں