پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

براؤن رائس : اگر آپ یہ چاول کھاتے ہیں تو اس بات سے خبردار رہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کتھئی چاول (براؤن رائس ) ایسا اناج ہے جو صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اس بات کا بھی خیال رہے کہ اس کے زیادہ استعمال سے متعدد مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

براؤن رائس سفید چاول سے زیادہ غذائیت بخش ہوتا ہے، اس کے علاوہ براؤن رائس گلوٹین فری غذا ہے۔ اسی لیے اس کے استعمال سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

آپ نے ان کتھئی چاولوں کی افادیت کے بارے میں تو سنا ہوگا کچھ لوگ سفید چاول کے بجائے براؤن رائس استعمال کر رہے ہیں، ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ براؤن رائس سفید چاول سے زیادہ صحت بخش ہے لیکن کچھ لوگوں نے اسے ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

لوگ جس براؤن رائس کا استعمال صحت مند رہنے کے لیے کر رہے ہیں وہ ان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ آج ہم اس مضمون میں ان کے نقصانات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ہاضمہ میں مشکلات

آپ کو لگتا ہے کہ براؤن رائس کھانے سے آپ کا جسم فٹ رہے گا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ دراصل، بہت زیادہ بھورے چاول کھانے سے پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

براؤن چاول آسانی سے ہضم نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے قبض جیسے پیٹ کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ پیٹ کے کسی بھی مسئلے میں مبتلا ہیں تو براؤن رائس نہ کھائیں۔

سر درد کا مسئلہ

اگر آپ اپنے جسم کو فٹ رکھنے کے لیے براؤن رائس کھا رہے ہیں تو اس کا زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ براؤن رائس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس سے قے اور سردرد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بھورے چاول چنبل اور جلد سے متعلق دیگر مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

فولک ایسڈ کی کمی

بہت سے لوگ اپنے کھانے میں سفید چاول کا استعمال کرتے ہیں، اس میں موجود فولیٹ یا فولک ایسڈ جسم کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ تاہم براؤن چاول میں فولک ایسڈ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں اگر آپ براؤن چاول کھاتے ہیں تو جسم کو ضروری فولک ایسڈ نہیں ملے گا۔ فولک ایسڈ حاملہ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس لیے ایسی خواتین کو براؤن رائس نہیں کھانا چاہیے۔

براؤن چاول میں فائیٹک ایسڈ

اگر آپ براؤن چاول کھا رہے ہیں تو خیال رکھیں کہ اس میں فائٹک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ہماری صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ دراصل، فائٹک ایسڈ معدنیات کو جسم میں آسانی سے جذب نہیں ہونے دیتا۔

اس سے جسم میں آئرن، زنک اور میگنیشیم جیسے معدنیات کو جذب کرنے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اور مدافعتی نظام کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں جسم بیماریوں سے لڑنے کے قابل نہیں رہتا ہے۔

فائیٹک ایسڈ کیا ہے؟

یہ پودوں کے بیجوں میں پایا جانے والا ایک اینٹی نیوٹرینٹ ہے، یہ بہت سے پودوں کے بافتوں، خاص طور پر بیجوں اور اناج میں فاسفورس کے بنیادی ذخیرہ کی شکل کے طور پر کام کرتا ہے۔ اگرچہ فائٹک ایسڈ میں کچھ فائدہ مند خصوصیات ہیں، اس میں ایسی خصوصیات بھی ہیں جو انسانی غذائیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں