براؤنیز بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم کو مزیدار براؤنیز گھر پر ہی تیار کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
:براؤنیز بنانے کی ترکیب
:اجزا
مکھن: 100 گرام
چینی پسی ہوئی: آدھی پیالی
انڈے: 2 عدد
میدہ: 1 پیالی
بیکنگ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
کوکو پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ
دودھ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس: 1 چائے کا چمچ
:ترکیب
اوون کو 180 ڈگری پر پری ہیٹ کرنے رکھ دیں۔
میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور کوکو پاؤڈر کو تین دفعہ چھان کر رکھ دیں۔
انڈے علیحدہ پھینٹ لیں۔
ایک پیالے میں مکھن اور چینی کو خوب پھینٹیں کہ کریم کی شکل اختیار کر جائے۔
پھر پھینٹے ہوئے انڈے شامل کر کے مزید پھینٹیں۔
میدہ تھوڑا تھوڑا کر کے اس آمیزے میں شامل کر کے لکڑی کے چمچ سے ایک ہی سمت میں فولڈ کرتی جائیں۔
دودھ اور ونیلا ایسنس شامل کر کے اچھی طرح ملا کے گریس بیکنگ پین میں ڈال کر بیک کرنے کے لیے رکھ دیں۔
براؤنیز 40 سے 50 منٹ میں تیار ہوگا۔ اس کو کریم اور آئس کریم کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔