بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

برسبین ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنی دھاک بٹھادی

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج 5 وکٹیں لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز فاسٹ بولر محمد سراج نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد سراج کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

محمد سراج نے مارنس لبوشین، میتھیو ویڈ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد سراج کو تجربہ کار بولر محمد شامی کے زخمی ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گابا اسٹیڈیم میں ای اے ایس پرسنا، بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیر خان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فاسٹ بولر نے میچ کے چوتھے روز 73 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس طرح وہ بارڈر گواسکر سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

رواں سیریز میں سراج اب تک تین میچوں میں 13 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، اس سے قبل روی چندرن ایشون نے ایک سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 324 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 10 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں