پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے مزدوروں کو رات دن کام کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت بی آر ٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام سمیت کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی۔
دورانِ اجلاس کنٹریکٹرز نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر محمود خان نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ادائیگی سمیت کنٹریکٹرز کے تمام مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بی آر ٹی منصوبہ: پشاور ہائی کورٹ نے منصوبہ بندی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کر دیا
ڈی جی پی ڈی اےنےبی آرٹی پرکام کی پیشرفت اور تکمیل پربریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ہدایت کی کہ بی آر ٹی کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بی آرٹی کی بروقت تکمیل کیلئےڈبل شفٹ میں کام کیاجائے،ریپڈٹرانزٹ منصوبے کی جلدتکمیل کی وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے 23 مارچ کو بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں تاخیر پر صوبائی انسپکشن ٹیم کو منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔