ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

30 جون 2020 کو بی آر ٹی منصوبہ مکمل کر لیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کا کہنا ہے کہ 30 جون 2020 تک منصوبہ مکمل کرلیں گے،ٹھیکے دار کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وقت پر کام مکمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی مجبوری کی حالت میں شروع کی، منصوبے سے پشاور کے لوگوں کو سہولت فراہم ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جون 2021 منصوبے کی تکمیل کا مہینہ ہے، منصوبے کو اپوزیشن نے سیاسی بنایا، وزیراعلی کی رائے تھی کہ 6 ماہ میں مکمل کریں گے۔

شاہ محمد کا کہنا تھا کہ 30 جون 2020 تک منصوبہ مکمل کرلیں گے،ٹھیکے دار کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وقت پر کام مکمل کریں گے، کام وقت پر مکمل نہیں کیا گیا تو جرمانہ عائد کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری شروع کی تھی اور اس کے لیے تحقیقاتی اہلکاروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں اپنے تفصیلی فیصلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے کہا تھا کہ بی آر ٹی کے منصوبے کی تحقیقات 45 دن کے اندر مکمل کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں