اوکاڑہ : پولیس نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرکے بچےکی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے ستگھرہ میں ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقصود عرف ڈولی کے قبضے سےآلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد پولیس نے نواحی گاؤں میں بچے کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ بچےکی ماں کی مدعیت میں مقصوداحمدکیخلاف تھانہ ستگھرہ میں درج ہوا۔
ایف آئی آر میں بچےکی ماں نے کہا شوہرمنشیات کا دھندہ کرتاہے اور آئے روز مارتا پیٹتا تھا ، 6 روزقبل شوہر نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا تھا۔
بچےکی ماں کا کہنا تھا کہ مقصود آج پستول لے کر میرے والد کے گھرآیا اور فائرنگ کردی ، جس سے میرا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
گذشتہ روز ملزم نے گھریلوجھگڑے پرڈیڑھ سالہ بیٹےکوفائرنگ کرکےقتل کردیا تھا۔