اٹلی میں قبضہ مافیا نے زمین فروخت نہ کرنے والی خاتون کو بے دردی سے قتل کر کے لاش جانوروں کے آگے ڈال دی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے مغربی ساحلی علاقے کالابریا میں کئی مردوں اور خواتین کے اچانک ہمیشہ کے لیے لاپتہ ہونے کے واقعات میں سے ایک واقعہ کا معمہ اب حل ہو گیا۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بدنام زمانہ مافیا نے 42 سالہ کاروباری خاتون کو زمین فروخت نہ کرنے پر انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا اور اسے بھیانک انجام سے دوچار کیا۔
ماریاچندامو نامی خاتون 6 مئی 2016 کو اپنے فارم ہاؤس کے باہر سے غائب ہوئی اور اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہ ملا، گینگ کے ایک رکن کو جب پولیس نے گرفتار کیا تو اس نے اعتراف کیا کہ خاتون کو مافیا کے علاقائی ارکان نے بے دردی سے قتل کر کے لاش ٹکڑوں میں تقسیم کی اور اعضاء جانوروں کو کھلا دیے گئے۔
ایندرنگیتا مافیا کے میں بہت بااثر لوگ شامل ہیں اور اس گروہ کا شمار اٹلی کے بڑے اور منظم جرائم پیشہ مافیاز میں ہوتا ہے۔