تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سفاک شخص نے بیوی سمیت 4 خواتین کو قتل کرڈالا

مانسہرہ: جنونی شخص نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کرنے پر بیوی سمیت چار خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے نواحی علاقے اوگی میں پیش آیا، جہاں ساجد نامی ملزم نے سسرال میں اندھا دھند فائرنگ کرتے چار خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم ساجد کی بیوی، ساس اور دو سالی شامل ہیں۔

اندوہناک واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واقعے کے متعلق بتایا کہ خاتون نے شوہر سے تنسیخ نکاح کامقدمہ دائرکررکھاتھا جس پر ملزم نے یہ گھناؤنا اقدام اٹھایا۔

ملزم کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں عدالت سے اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

دوسری جانب ایک ہی علاقے میں چار خواتین کے اندوہناک قتل پر خوف کا سماں ہیں، متاثرہ لواحقین نے ملزم کو فوری اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -