جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سفاک ماں نے 3 سالہ بیٹی کو ریچھ کی کچھار میں پھینک دیا(دل دہلا دینے والی ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

ازبکستان کی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تین سالہ بیٹی کو ریچھ کی کچھار میں پھینک دیا۔

ماں کی اپنے بچوں سے محبت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی مگر کچھ مائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو بے دردی سے اپنے بچوں کو موت میں دھکیل کر اس مقدس رشتے کو پامال کردیتی ہیں۔

سفاکیت کی ایسی ہی ایک داستان ازبکستان کے شہر تاشقند میں رقم رہی جہاں ایک ماں نے چڑیا گھر میں اپنی تین سالہ بیٹی کو اچانک ریچھ کی کچھار میں پھینک دیا۔

خوفناک منظر دیکھ کر اردگرد موجود لوگ بھی گھبرا گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ریچھ نے بچی کو سونگھا اور پھر چھوڑ کر چلاگیا، جس کے بعد چڑیا بھر انتظامیہ نے جلتی سے بچی کو ریچھ کی کچھار سے باہر نکالا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریچھ نے بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا لیکن اونچائی سے گرنے کی وجہ سے بچی کو گہری چوٹ آئی ہے، اور واقعے کی وجوہات بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم بچی کی ماں کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں