تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

بھارت:‌ گھر میں‌سوئے 60 سالہ شخص کو ذبح‌ کردیا

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع دیپ سنگھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 60 سالہ شخص کا سر قلم کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب کے ضلع دیپ سنگھ والا گاؤں میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر 60 سالہ شہری کو ذبح کر کے گردن جسم سے الگ کردی۔

قتل کی واردات کے  بعد گاؤں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ گاؤں کے سرپنچ شام لال نے بتایا کہ صبح جب انہیں فون آیا تو وہ موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ ہرپال سنگھ کو ذبح‌ کر کے قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے واقعے سے متعلق پولیس کو فوراً مطلع کیا۔

اس معاملے میں ڈی ایس پی ستویندر سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد ہم فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتول ہرپال سنگھ کی عمر قریب 60 سال تھی، اسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ جس کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -