شیخوپورہ : کزن کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹ کر رقم نکلوانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، یاسین کو فیصل آباد سے شیخوپورہ بلاکرقتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں کزن کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے سفاک ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہا کہ پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزمان کوگرفتارکرلیا، نوجوان کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد انگوٹھا کاٹا گیا تھا۔
بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ مقتول کی بوری بندلاش نہرمیں کارسےملی تھی، مقتول یاسین والدین کااکلوتابیٹاتھا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ واقعہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کی حدود میں پیش آیا، ملزمان نے یاسین نامی نوجوان کو فیصل آباد سے بلا کر قتل کیا۔
انھوں نے کہا کہ قتل کے بعد ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا استعمال کرکے 10 لاکھ رقم نکلوالی تھی، ملزمان نے اکاؤنٹ سے مزید رقم نکلوانے کیلئے انگوٹھا اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔