تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سیاستدان رو پڑا، ویڈیو وائرل

بھارت میں سیاست دان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ روتے ہوئے بتا رہا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا بلکہ پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہوجن سماج پارٹی کے رہنما ارشد رانا جمعہ کو اترپردیش میں آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر رو پڑے، سوشل میڈیا پر رانا کے رونے اور پارٹی کا بھانڈا پھوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ارشد رانا نے کہا کہ پارٹی نے میرا مذاق بنادیا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہوگا، آپ مجھ سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کرتے ہیں اور پھر کسی اور دے دیتے ہیں، آپ لوگوں نے اخبارات اور ہورڈنگز پر روزانہ اشتہارات دیکھے ہوں گے میں ںے سب کچھ کیا۔

بھارتی سیاست دان نے کہا کہ میں 24 سال سے پارٹی کے لیے کام کررہا ہوں، 2018 میں چارتھوال سے باضابطہ طور پر امیدوار کا اعلان کیا گیا، پارٹی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کوئی مناسب جواب نہیں ملا اور پچاس لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کے لیے کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2022 کے یوپی انتخابات کے لیے 2018 میں چارتھوال سے رسمی طور پر امیدوار کا اعلان کیا گیا تھا، بی ایس پی نے چارتھوال اور گنگوہ اسمبلی سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا، مایا وتی کی قیادت والی پارٹی نے مغربی یوپی کی دونوں سیٹوں سے مسلم امیدوار کھڑے کیے۔

مایاوتی نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کیا، “مظفر نگر ضلع کے سابق وزیر داخلہ جناب سید الزمان کے بیٹے سلمان سعید نے 12 جنوری کو دیر رات بی ایس پی سربراہ سے ملاقات کی اور کانگریس چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے، سعید کو بی ایس پی نے چارتھاول اسمبلی سیٹ سے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں 7 مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، یوپی میں سات مرحلوں میں 10 فروری، 14 فروری، 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو ووٹنگ ہوگی، انتخابات کے نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -