تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بی ٹی ایس بینڈ کے "اعلان” نے عرب شائقین کو بھی رُلا دیا

جنوبی کورین سنگرز بینڈ بی ٹی ایس کے بوائز نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ وہ کام کرکے تھک چکے ہیں اور کچھ دنوں کیلئے وقفہ لینا چاہتے ہیں اور تھوڑا آرام کے بعد ایک مضبوط گروپ کے طور پر واپس آئیں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ان سات تھکے ہوئے راک بینڈ کے فنکاروں نے ویڈیو کلپ میں بات کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تھوڑا سا وقت چاہتے ہیں۔

عالمی سطح پر مقبول اور جنوبی کوریا کی معیشت کو اربوں ڈالر کما کر دینے والے اس راک بینڈ کے فنکاروں نے گذشتہ رات منگل کو اپنے سالانہ ڈنر پر یہ دھماکے دار بات کہی۔

بی ٹی ایس بینڈ کی جانب سے یہ خبر ان کی سالگرہ منائی جانے والی تقریب کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ بینڈ نے گروپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک جذباتی ویڈیو میں تھکن اور دباؤ کا حوالہ دیا ہے۔

اس پیغام اور خبر کی روشنی میں عرب شائقین نے اپنی مختلف رائےاور اظہار کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھردیا ہے۔

دوسری جانب بی ٹی ایس کی پروموشن تفریحی کمپنی ہائب نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گروپ کوئی وقفہ نہیں لے رہا، مختلف پروجیکٹس پر کام جاری رہے گا کیونکہ ملکی معیشت کے لیے اربوں ڈالر کمانے کا سہرا بی ٹی ایس کے سات گلوکاروں کے سر ہے۔

بینڈ کے29 سالہ رکن سوگا نے گروپ ڈنر میں اپنے بینڈ فیلوز سے کوریائی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا، جس کی ایک ویڈیو گروپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی۔

ویڈیو کلپ میں انگریزی سب ٹائٹلز شامل تھے، جس میں لفظ "وقفہ” کا استعمال کیا گیا تھاجس کے بعد تفریحی کمپنی نے فوری طور پر اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بینڈ کی سرگرمیاں معطل نہیں کی جائیں گی۔

گروپ کے رکن نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم آف ہو رہے ہیں ہم صرف تھوڑی دیر کے لیے الگ ہو رہے ہیں۔
اس دھماکے دار خبر کے فوری بعد سوشل میڈیا کے ذریعے راک گروپ کے عرب فین میں بیش بہا تبصرے جاری ہوئے ہیں۔

ایک پرستار نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں نے پڑھا کہ بی ٹی ایس ٹوٹ گیا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ میں کیوں رونے لگا۔

ایک عرب مداح نے لکھا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ گروپ کچھ آرام کرنے کے لیے وقفہ لے رہا ہے لیکن یہ مجھے پسند نہیں آیا اور یہ افسوسناک ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ بی ٹی ایس کو کچھ وقفے کی ضرورت ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ گروپ ہم سب کے لیے ہمارے لیے مسلسل کام کررہا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ کچھ آرام سے وہ اپنا توازن قائم رکھ سکیں گے اور کچھ ایسی چیزیں بھی لائیں گے جو وہ پہلے نہیں کر سکے۔

ایک اور حامی نے اپنے پیغام میں گروپ کے مداحوں کو تسلی دینے کی کوشش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بی ٹی ایس نہیں ٹوٹے گا اور نہ ہی وقفہ لے گا۔

وہ اپنے انفرادی اور اجتماعی منصوبوں پر کام کریں گے لیکن زیادہ توجہ ان کے انفرادی کام پر رہے گی اور یہ صرف ایک مخصوص مدت کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -