اسلام آباد : اگر آپ کی تنخواہ سالانہ چھ لاکھ سے کم ہے تو آپ پر انکم ٹیکس نہیں لگے گا، نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیبز تبدیل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے سلیبز مقرر کردیئے گئے، حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال2019-20کے بجٹ میں 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
جبکہ چھ لاکھ سے زائد آمدنی پر ٹیکس دینا ہوگا، کم از کم شرح پانچ فیصد زیادہ سے زیادہ پینتیس فیصد ہو گی، ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی روپے ہزار انکم ٹیکس کٹے گا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ساڑھے سات ہزار، دو لاکھ روپے تنخواہ پر پندرہ ہزار روپے انکم ٹیکس کٹے گا۔
اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تیئیس ہزار پانچ سو اکتالیس روپے، تین لاکھ روپے تنخواہ پر ساڑھے بتیس ہزار روپے، ساڑھے تین لاکھ روپے پر ساڑھے بیالیس ہزار ٹیکس لگے گا۔
بجٹ کے مطابق چار لاکھ روپے تنخواہ پر ساڑھے 52ہزارروپے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ ساڑھے چار لاکھ روپے تنخواہ پر تریسٹھ ہزار تین سو تینتیس روپے، پانچ لاکھ روپے تنخواہ پر چوہتر ہزار پانچ سو تراسی روپے ٹیکس کٹے گا۔ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تنخواہ پر پچاسی ہزار آٹھ سو تینتیس روپے ٹیکس کی مد میں کٹیں گے۔