جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

بجٹ میں بینظیر انکم، کفالت اور تعلیمی وظائف پروگرام سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مزید 5 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائےگا جب کہ بی آئی ایس پی میں27فیصد اضافے کے بعد رقم 597 ارب مختص کر رہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں اضافہ

- Advertisement -

انہوں نے اعلان کیا کہ کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کی تعداد 9.3 ملین سے بڑھا کر 10 ملین کیا جا رہا ہے تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کا اندراج کیا جائے گا جس کے بعد تعلیمی وظائف پروگرام میں بچوں کی تعداد 10.4 ملین ہوجائےگی۔

حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کیا جاریا ہے۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں