اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سالہ بجٹ 25-2024 میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا۔
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 25-2024 کیلیے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں، سالانہ بجٹ میں موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ گاڑیاں مہنگی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا۔
برانڈڈ ملبوسات، جوتے، لیدر پروڈکٹس مہنگی کر دی گئیں جبکہ نان فائلر کیلیے خرید و فروخت اور کاروبار پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ غیر قانونی سگریٹ بیچنے والے جیل جائیں گے اور دکان سیل ہوگی۔