پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری کرلی گئی ، نوٹس کا جواب نہ دیے جانے پر ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا عوام کیلئے سب سے مشکل بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکس شوگوارے جمع نہ کرانے کو نوٹس بھیجے جائیں گے اور نوٹس کا جواب نہ دیے جانے کے بعد ان کی سم ، بجلی اور گیس کے کنکشن بند کردیئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکس شوگوارے جمع نہ کرانے والوں کی سم بلاک کرنے کا سلسلہ آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا حکومتی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

نئے مالی سال ایف بی آر انفور سمینٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھائےگا جبکہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اورکسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکسز میں اضافہ کرنے کا پلان ہے، درآمدات میں اضافے سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی۔

نئےمالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگانےکا منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ مالی سال ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں، ایف بی آرٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں سے ٹیکس وصولیاں کرے گا، بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ ہے۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کےمقابلے میں ٹیکسز میں بڑا اضافہ کرناہوگا اور 4 ہزار ارب روپے کے قریب اضافی ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

ایف بی آرکواگلے مالی سال سب سےزیادہ ٹیکس اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں