وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ 2024 میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 سے بڑھا کر 37 ہزار کردی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ 2024 پیش کررہے ہیں اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا جارہا ہے۔
گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنِخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کردی گئی ہے۔
سیلز ٹیکس کی چھوٹ، رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔
متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس کا اسٹینڈرڈ ریٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تانبے، کوئلہ، کاغذ، پلاسٹک کے اسکریپ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
درآمدی لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 50 ہزار ڈالر مالیت کی درآمد گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیشے کی درآمدی مصںوعات پر ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیل اور کاغذ کی مصںوعات کی درآمد پر ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔