بدھ, جون 11, 2025
اشتہار

بجٹ کے بعد ۔۔۔۔۔ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 آج پیش کیا جا رہا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے بجٹ کے بعد حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا بہت اہم فیصلہ کیا۔ آج ایک سال بعد ملک کی معیشت میں استحکام آگیا ہے۔ مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد پر لانا غریب کیلیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ بجٹ کے بعد حکومت صنعتی پالیسی لے کر آ رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملک میں کاروباری طبقے کو مختلف تفتیشی اداروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا ہوتا ہے۔ کاروباری طبقے کو بینک میں ایکسس ٹو کریڈٹ میں مشکلات ہوتی ہیں۔ بینک یا کریڈیٹرز پیمنٹ میں پیچھے رہ جانے سے متعلق بینکرپسی قانون لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف نے حکومت سنبھالی تو زرمبادلہ ذخائر تشویشناک حد تک کم تھے۔ مینوفیکچرنگ بلند شرح سودا ور ٹیکس ریٹ کی وجہ سے شدید متاثر ہوئیں۔ اب حکومت نے شرح سود کو آدھا کر دیا ہے اور توانائی کے نرخ بھی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

ہارون اختر نے بتایا کہ حکومت بجلی اور شرح سود کی وجہ سے متاثر صنعت کی بحالی کا پیکیج لا رہے ہیں۔ کارخانے میں پیسہ لگانے کے رجحان میں کمی آئی ہے۔ پہلے کما کر پیسہ ریئل اسٹیٹ میں ڈالا جاتا تھا لیکن اب ریئل اسٹیٹ گراوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے پیسہ باہر جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسے کو باہر جانے سے روکنا اور مراعات دینی ہیں، تاکہ پیسہ ملک میں ہی رہے۔ لوگ بھی باہر بڑا ڈکلیئرڈ پیسہ لانے سے ڈرتے ہیں۔ باہر سے پیسہ لانے والوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے قانون میں ترمیم کر رہے ہیں۔

آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں