تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بجٹ: کیش نکلوانے اور ٹرانزیکشن پر حکومت کا اہم اقدام

نئے مالی سال کے بجٹ میں کیش نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

بجٹ میں 12 ودہولڈنگ ٹیکس شقوں کو ختم کردیا گیا ہے جس میں کیش نکلوانے پر عائد ‏ودہولڈنگ ٹیکس بھی شامل ہے۔

کیش کےعلاوہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا ہے۔ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز ‏سےبیرون ملک رقوم بھیجنے پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔

بجٹ میں ڈومیسٹک، انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ‏ہے۔

اسی طرح معدنیات نکالنے، اسٹاک ایکسچینج کےممبرز، سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرولیم ‏مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

بجٹ میں حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی۔

اسکیم کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی ‏گئی، پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا ‏گیا۔

شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی کے اس دورمیں صنعتوں کو مشینری ‏کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

اسکیم کے مطابق 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 17 سے کم کر کے 12.5 فی ‏صد کر دی گئی ہے، جب کہ مقامی سطح پر تیار کردہ 850 سی سی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ‏ختم کیا جا رہا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں، کٹس، سی کے ڈی پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی گئی، الیکٹرک کاروں پر فیڈرل ‏ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی۔

Comments

- Advertisement -