جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ نے افغانستان کی امداد میں کمی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کو 3.2بلین ڈالر تک کم کر دیا۔

اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کو 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے جو کہ سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالر تھا۔

افغان حکومت کی جانب سے خواتین پر پابندیوں سے مالی امداد میں مزید کمی کی بھی دھمکی دیتے ہوئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کیلئےکام کرنے والی این جی اوز پر پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین امدادی کارکنوں پر طالبان انتظامیہ کی پابندیوں کے تناظر میں نظرثانی شدہ امدادی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

افغان حکومت نے ردعمل میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےاقدام سےافغانستان میں بحالی نو کےعمل کونقصان ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں