پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد پیش کیا جائےگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے مالی سال کا بجٹ پر مشاورت کے لئے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا ، جس کے بعد بجٹ  پارلیمنٹ میں پیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے، آئی ایم ایف سے نئے سال 26-2025 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف کا تعین کیا جائے گا، جس کے بعد نئے مالی سال کابجٹ جون کےپہلےہفتےکےدوران پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت بھی جاری رہے گی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت سفارشات کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ مئی کے آخر یا جون میں دےگا، اس وقت تک بجٹ تیار ہو چکا ہوگا، اگر پاکستان نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے قرض نہیں ملےگا۔

گذشتہ روز ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ پراپرٹی کی خریدوفروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے، جائیداد کی پہلی خرید و فرخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی جائے گی لیکن ود ہولڈنگ اور انکم ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter