جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

’بجٹ عوام دوست نہیں بنایا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عوام ایسا بجٹ چاہتے تھے؟ عوام اس سے بہتر بجٹ کے حق دار تھے، کیا عوام کو ایسا ہی بجٹ دینا تھا جس میں ان کے لئے کچھ نہ ہو۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان، عام آدمی کو ریلیف فراہم ہونا چاہیے تھا کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ اس وقت  ملک میں تاریخی مہنگائی  اور بے روزگاری ہے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے کبھی سیلاب  کاسامنا ہےاور کبھی طوفان  کاسامنا ہے ہمیں کسانوں کا سوچنا ہوگا، غریبوں کے لئے کچھ کرنا ہوگا، ہمیں کسانوں کو مضبوط اور سہارا دینا ہو گا ہمیں جلد سے جلد غریب عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس عہدے سے انصاف کر رہے ہیں جس کیلئے ہمیں منتخب کیا گیا؟ ہمیں نئی سیاسی حکمت عملی کا آغاز کرنا ہو گا جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں وہ وقت کی ضرورت ہے کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی  نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں