پشاور : کے پی کے کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کے اہم نکات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کا نئے مالی سال کا بجٹ اج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم 496ارب روپے ہوگا 161 ارب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا۔
اعلٰیٰ تعلیم کے لیے 4 ارب 78کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، داخلہ کے لیے 5 ارب 71کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صحت کے لیے 17ارب 47کروڑ روپےرکھنے کی تجویز ہے۔
- Advertisement -
اعلٰیٰ و ثانوی تعلیم کیلئے16 ارب 91 کروڑ روپے مختص کیے گئے، مختلف اضلاع کے لیے 33 ارب 90 کروڑ روپے، جنگلات کے لیے 2 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
بلدیات کے لیے 9 ارب مختص کرنے کی تجویزہے، سڑکوں کیلئے 14 ارب اور ٹرانسپورٹ کے لیے 6 ارب مختص کئے گئے ہیں۔