اسلام آباد: آئندہ مالی سال ملکی معیشت کا حجم 1 لاکھ 16 ہزار 351 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔
وفاقی بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فی صد مقرر کیا گیا ہے، جب کہ زرعی شعبے کا ہدف 2.0 فی صد، اور اہم فصلوں کا ہدف 4.5 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے صنعتوں کی پیداواری گروتھ کا ہدف 4.4 فی صد، مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.4 فی صد، سروسز کے شعبے کا ہدف 4.1 فی صد، لائیو اسٹاک ہدف 3.8 فی صد، جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.2 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔
فشنگ گروتھ ہدف 3.1 فی صد، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ کا ہدف 3.5 فی صد، الیکٹرک سٹی جنریشن اور گیس ڈسٹریبیوشن گروتھ کا ہدف 2.5، ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی گروتھ کا ہدف 4.1 فی صد، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.1 فی صد مقرر کر دیا گیا ہے۔
کتنے کروڑ کی جائیداد پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں
آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کی گروتھ کا ہدف 3.5 فی صد، نجی شعبے کی پیداواری گروتھ کا ہدف 5.1 فی صد، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.7 فی صد، اور فنانشل اینڈ انشورنس شعبے کی گروتھ کا ہدف 5.7 فی صد مقرر کر دیا گیا ہے۔