جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بجٹ: کن گھروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئے مالی سال کے بجٹ میں ایک سے زیادہ ڈھائی کروڑ مالیت یا اس سے زائد والے گھر پر ایک فیصد ٹیکس ہو گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2022-23 کے لیے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سے زائد گھر پر خصوصی ٹیکس فیئر مارکیٹ ویلیو کےحساب سے ہو گا۔

وزیرخزانہ نے کہ اکہ غیرمنقولہ اثاثوں کی خریدوفروخت سےحاصل منافع کی شرح مختلف ہو گی غیرمنقولہ اثاثوں کی خریدوفروخت پر پہلے سال 15 فیصدٹیکس لیا جائے گا جب کہ غیرمنقولہ اثاثوں کی چھ سال بعد فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

زیادہ آمدنی والوں پر خصوصی ٹیکس

- Advertisement -

کمپنیز، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی سالانہ آمدنی 3 کروڑ ہے تو 2فیصد ٹیکس ہوگا۔ 1600سی سی سے زائد الیکٹرک انجن گاڑی کا ٹیکس قیمت کا 2فیصد ہو گا۔

بجٹ میں حکومت نے زیادہ آمدنی والوں پر خصوصی ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے زیادہ آمدن والوں پر اسپیشل ٹیکس لگایا جارہا ہے ایسے ایشیاء پر ٹیکس لگایا جارہا ہے جو زیادہ آمدن والے خریدتے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئےانکم ٹیکس چھوٹ کی حد12لاکھ روپےکردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں