نئی دہلی : بھارت کے ضلع قنوج میں بھینس چوری ہونے کی گتھی خود بھینس نے سلجھا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھینس کا یہ دلچسپ کیس بھارتی شہر جلیسر میں پیش آیا جہاں ایک وریندر نامی شخص نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے دوست دھرمیندر نے اس کی بھینس چوری کرکے فروخت کردی ہے۔
پولیس نے دھرمیندر اور وریندر کو بھینس کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں مدعو کیا اور بھینس کو بھی کھلا چھوڑ دیا، جس کےبعد پولیس انسپکٹر نے دونوں سے بھینس کو اپنی جانب بلانے کا کہا اور بھینس دھرمیندر کی طرف چلی گئی۔
- Advertisement -
پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ بھینس کے اس اقدام سے وریندر کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا جس کے بعد دھرمیندر کو بھینس کے ہمراہ واپس لوٹا دیا گیا۔