جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

صرف ایک بھینس کی قیمت متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاروں کے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک بھینس کی اتنی زیادہ قیمت ہے کہ اس بھینس کی قیمت متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاروں کی آرام سے خریداری کی جاسکتی ہے۔

اس نایاب بھینس کا نام انمول جس وزن بھی عام بھینسوں سے کہیں زیادہ یعنی تقریباً 1500 کلو گرام ہے اور پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت ہوشربا 76 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے، وزن اتنا زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی روزانہ کی خوراک بھی کافی زیادہ ہے۔

آل انڈیا کسان فیسٹیول میں اس انمول نامی بھینس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی تانتا بندھ گیا، 1500 کلو بھینس کی قیمت بھارتی روپوں میں 23 کروڑ روپے ہے

- Advertisement -

یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ اس بھینس کی قیمت میں متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاریں خریدی جا سکتی ہیں جبکہ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 76 کروڑ روپے سے زیادہ بن رہی ہے۔

انمول کو بڑے شاہانہ انداز میں پالا گیا ہے، اسے روز بیش بہا چیزیں کھلائی جاتی ہیں تاکہ اسے کیلیوریز، وٹامنز اور بھرپور غذائیت ملتی رہے اور وزن برقرار رہے۔

روزانہ جو خوراک اس بھینس کو کھلائی جاتی ہے اس میں 4 کلو انار، 30 کیلے، 250 گرام بادام، اور 20 انڈے شامل ہیں، اس کے علاوہ دیسی گھی، سویابین اور مکئی کے ساتھ ساتھ اسے سبز چارہ دیا جاتا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ انمول نامی بھینس کو روزانہ 5 کلو دودھ بھی دیا جاتا ہے، بھینس کا مالک اسکی جلد کا بھی خاص خیال رکھتا ہے، انمول کی روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے 2 بار مالش کی جاتی ہے۔

اس بھینس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ 23 کروڑ بھارتی روپوں میں انڈیا میں 2 مرسڈیز بینز یا 2 رولز رائس یا ایک درجن سے زیادہ لگژری گھر خریدے جاسکتے ہیں۔

انمول نامی بھینس کے مالک کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس بھینس کو نہیں بیچوں گا اسی لیے اس کا نام انمول رکھا ہے اور اسکی کوئی قیمت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں