تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ویڈیو: بھینسوں نے گھر میں گھس کر لاکھوں کا نقصان کردیا

برطانیہ میں ایک فارم سے فرار ہونے والی بھینسوں نے ایک گھر میں گھس کر 25 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 90 لاکھ روپے) کا نقصان کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 بھینسیں ایسیکس میں قریبی فارم سے فرار ہوئیں اور ایک گھر میں گھس گئیں جہاں نیا سوئمنگ پول بنایا گیا تھا۔

اینڈی اور لینیٹ سمتھ جو ریٹائرڈ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آٹھ بھینسیں 70 ہزار پاؤنڈ کے نئے تالاب میں گھس گئیں ۔

بھینسوں نے باڑ اور پھولوں کی کیاریوں کو برباد کر دیا۔ جانوروں کو بعد میں بچا لیا گیا اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ واقعہ گزشتہ سال جولائی میں پیش آیا جب بجلی کی باڑ نے کام کرنا چھوڑ دیا جس سے ریوڑ لکڑی کی باڑ کو توڑ کر اندر گھس گیا۔

این ایف یو میوچل انشورنس کے ترجمان نے کہا کہ جوڑے کے نقصان کا ازالہ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -