ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

عمارتوں کی ازخود مرمت کرنے والی جراثیم کش ‘انک’ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سائنس دانوں نے منفرد روشنائی (انک) دریافت کی ہے جس سے بنائی گئی عمارت مضر جراثیم اور گیسوں کو کم کرنے کیساتھ ساتھ نقصانات سے بھی بچ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دریافت امریکا کی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ہے، یونیورسٹی کی جانب سے اویناش باسوانہ کا کہنا تھا کہ یہ روشنائی مختلف اقسام کے بیکٹریا پر مشتمل ہے جو شعوری طور پر ماحول کے حساب سے ردعمل کرتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس روشنائی میں جینیاتی تبدیل شدہ ای کولائی بیکٹریا ملانے سے یہ روشنائی زہریلے مرکبات کو ختم کرتی ہے اور اگر دیوار اور دروازوں پر لگادیا جائے تو یہ پلاسٹک میں پائے جانے والے مادے بسفینول اے کی کاٹ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بسفینول اے کینسر اور بے اولادی کا باعث بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے انک کے مثبت اثرات کو جان لیے تاہم ابھی تک اس روشنائی کی بڑے پیمانے پر تیاری کو ممکن نہ بناسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں