قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نیتجے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 منزلہ عمارت بن درہم کے علاقے میں گر کر مکمل تباہ ہو گئی، ملبے سے ایک لاش اور 7 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام نے فوری طور پر عمارت گرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ سوشل میڈیا پر تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو گردش کر رہی ہے۔
ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت آج صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 18 منٹ پر گری، اس میں کئی پاکستانی، مصری اور فلپائنی خاندان رہائش پذیر ہیں۔
قطر میں غیر ملکیوں کا گھر سمجھا جاتا ہے۔ اس کی 90 فیصد آبادی غیر مقامیوں پر مشتمل ہے۔
A video showing the collapsed building in Mansoura was shared by a member of the community.#Qatar #Doha #BreakingNews #BreakingQatarNews #Mansoura #AlMansoura #QatarDayNews #QatarDay pic.twitter.com/tTFkCEg9ev
— Qatar Day (@qatarday) March 22, 2023