ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

سکھر میں عمارت گر گئی، دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سندھ کے بڑے شہر سکھر میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ملبے تلے 10 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گنجان آباد علاقے حسینی روڈ پر واقع 4 منزلہ رہائشی عمارت اچانک گر گئی، بلڈنگ میں کئی فیملیز رہائش پذیر تھیں، ملبے تلے کئی افراد کےدب گئے، ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 زخمیوں نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں پہنچنے پر امدادی کارروائیاں تیز کی گئیں تو ملبے سے ایک بچے اور دو خواتین کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 10 زخمیوں کو بھی نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

افسوسناک سانحے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں۔ منہدم عمارت کے ساتھ گزرنے والے11 ہزار کے وی کےتار بھی ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، تاریکی کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے میئر سکھر ارسلان شیخ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ رہی ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ جلدسےجلدملبہ اٹھایاجائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنےکا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں ملبے تلے دبے افراد کو فوراً نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمارت گرنےکی وجوہات پر تحقیقات کر کے رپورٹ دیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہرطرح سے مدد کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں