نئی دہلی : بھارت میں ایک بپپھرے ہوئے بیل نے بچے پر حملہ کردیا، اس کے ساتھ موجود بھائی اور دیگر لوگوں نے بمشکل بچے کیجان بچائی۔
ہم نے اکثر افراد کو غصے میں توڑ پھوڑ یا مار دھاڑ کرتے تو دیکھا ہے لیکن یہاں تو جانور بھی غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بیل کو ہی دیکھ لیں جسے جانے کس بات کا غصہ چڑھا کہ ایک بچے پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں ہونے والے اس واقعے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، کہ کس طرح ایک چھوٹا بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ سڑک پر اپنے راستے جارہے تھا کہ اچانک سامنے کھڑے ہوئے ایک بیل نے اس پر حملہ کردیا۔
بچے کے بڑے بھائی نے پہلے تو اسے لات مار کر بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ خود زمین پر گر گیا اس دوران بیل چھوٹے بچے کو بری طرح بھنبھوڑ رہا تھا اس دوران دو بیل اور بھی وہاں پہنچ گئے۔
خوش قسمتی سے وہاں موجود کچھ لوگ بھاگے ہوئے آئے اور بیل کو اینٹیں ماریں کافی دیر کوشش کے بعد جانور وہاں سے بھاگے اور زخمی بچے کو اس کا بھائی گود میہں اٹھا کرلے گیا۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بیل گلی کے کونے پر خاموشی سے کھڑا تھا کہ اپنی فطرت کے تحت اس بچے کی پیلی قمیض دیکھ کے مشتعل ہوگیا اور اس پر حملہ کردیا
ذرائع کے مطابق بھارت میں بیلوں کے حملوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، بے شمار آوارہ بیل شہر کی سڑکوں پر ٹہلتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اکثر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔