جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

غصّے سے بپھرے بیل نے سائیکل سوار کو ہوا میں اچھال دیا(ویڈیو دیکھ کر دل دہل گئے)

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سائیکل ریس کے دوران غصّے سے بپھرے بیل نے سائیکل سواروں پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں دوڑ میں حصّہ لینے تین افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دئیے۔

مغربی ممالک میں عموماً گائے بیل پہاڑوں، جنگلوں اور نیشنل پارکس میں آزاد گھومتے نظر آتے ہیں اور جو اکثر ان جگہوں سے گزرنے والے شہریوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی سائیکل ریس میں حصّہ لینے والے افراد بیل کے حملے سے زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل سے بپھرا ہوا بیل ٹریک کے نزدیک کھڑا اور گزرنے والے سائیکل سواروں پر حملہ کررہا ہے۔

اس دوران ایک سائیکل سوار بدقسمتی سے بیل کے زیادہ قریب ہوگیا جس کے باعث بیل نے اسے ہوا میں اچھال دیا۔

متاثرہ شخص کی شناخت ٹونی انڈربٹزی کے نام ہوئی، جن کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد میری گردن میں اتنا شدید درد کہ لگا جیسے درد میری موت ہوجائے گی۔

ریس کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے تمام سائیکل سواروں نے بحفاظت مقررہ راستہ مکمل کرلیا تاہم تین سوار اس دوران بیل کے حملے سے زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں