بھارت میں بیل کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر رشی کیش میں آوارہ بیل نے اسکوٹر پر چڑھنے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
ویڈیو میں بیل پرسکون سڑک پر سفید اسکوٹر کے پیچھے ٹہل رہا ہے لیکن بعد میں یوٹرن لیا اور ٹانگیں موٹر سائیکل پر رکھ کر حیران کن طور پر اسے چلانا شروع کردیا۔
بیل نے موٹر سائیکل کو کچھ فٹ آگے کی طرف دھکیل دیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
قریب ہی ایک عورت اسکول یونیفارم میں چھوٹے بچے کے ساتھ گزر رہی تھی یہ منظر دیکھ کر اس نے بچے کو اٹھایا اور راستے سے ہٹ گئی اور جب وہ واپس مڑی تو بیل موٹر سائیکل چلا چکا تھا۔
وائرل ویڈیو نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہیوی ڈرائیور۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اسکوٹی کے مالک کو کیا کہیں کے چور انسان نہیں ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سینگوں کے ساتھ دھوم ہے۔‘ چوتھے صارف کا کہنا ہے کہ ’بھائی نے ٹیسٹ ڈرائیو لی ہے اسکوٹی خریدنے کا موڈ ہے۔‘