اسلام آباد: پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں پر تشدد کرنے والے نواز شریف کے گرفتار سیکورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی وی کیمرا مینوں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے نواز شریف کے گرفتار سیکورٹی گارڈز جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیے گئے۔
[bs-quote quote=”ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
جوڈیشل مجسٹریٹ نے 2 سیکورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔
دریں اثنا ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ حکومت صحافیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی اور میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا
گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا تھا، جس سے سما ٹی وی کا کیمرا مین بے ہوش ہوگیا۔ دونوں کیمرا مینوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔
واقعے کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے احاطے میں سیاست دانوں کے نجی سیکورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔