بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

بمراہ کیسا فاسٹ بولر ہے15 اوورز بھی نہیں کرپاتا؟ سابق بھارتی کرکٹر نے آئینہ دکھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق ورلڈکپ ونر کرکٹر نے کہا ہے کہ اگر بمراہ ایک دن میں 15، 20 اوورز بھی نہیں کرسکتے تو بھارت کے لیے کھیلنا بھول جائیں۔

1983 میں ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے بلوندر سنگھ سندھو نے ورک لوڈ مینجمنٹ کو غیرملکی کانسیپٹ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بولر ایک میچ میں 20 اوورز بھی نہ کرسکتے تو پھر اسے بھارت کے لیے نہیں کھیلنا چاہیے۔

بلوندر سنگھ نے بمراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورک لوڈ کیا ہے، بمراہ نے کتنے اوورز کیے 150 یا اس سے کچھ زیادہ، لیکن کتنے میچز میں؟ بمراہ نے 5 میچز کی نو اننگز میں اتنے اوورز کیے۔

- Advertisement -

یہ 16 اوورز فی اننگز بنتے ہیں یا فی میچ 30 کے قریب اوورز بنتے ہیں، بمراہ نے یہ 15 سے زائد اوورز ایک ہی بار میں نہیں کرائے بلکہ الگ الگ اسپیل میں کرائے ہیں تو اس میں بڑی بات کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ ایک آسٹریلین اختراع ہے، بمراہ کے پیچیدہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے ورک لوڈ مینجمنٹ ان کے کیریئر کا اہم حصہ رہا ہے۔

سندھو نے کپل دیو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے بولرز کے لیے ایک دن میں 15، 20 اوورز کرنا کوئی بڑی بات نہیں تھی، ہم تو ایک دن میں 25 سے 30 اوورز کیا کرتے تھے۔

بلوندر سنگھ نے کہا کہ بمراہ ہو یا کوئی اور بولر جو طویل بولنگ اسپیل کرنے میں ناکام رہے اسے چاہیے کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا خیال دل سے نکال دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں