لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں لکھا جائے گا، پاک سرزمین کے سپاہیو! تمہارے جذبے، غیرت اور تمہیں سلام۔
مریم نواز نے کہا کہ سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا، آپریشن بنیان مرصوص تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں صرف امن کیلیے خاموش تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب دی، پاکستان کا ایک ایک سپاہی مادر وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت گریٹ پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب جاری ہے۔ افواجِ پاکستان مکمل تیار ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔
بھارت میں چھائے سناٹے دیکھے جا سکتے ہیں، جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے جوان تیار باش اور منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں۔