بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز سندھ کے بیورو چیف ایس ایم شکیل انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیوز سندھ کے بیورو چیف ایس ایم شکیل رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔

ایس ایم شکیل گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اے آر وائی فیملی نے سینئر صحافی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی صحافت کیلیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سینئر صحافی انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم شکیل کی صحافتی اور صحافی برادری کیلیے خدمات کو کھبی فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اے آر وائی نیوز سے ان کا ساتھ ابتدائی دنوں سے رہا، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی صحافتی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں