ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایک سال میں کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوئیں؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ایک سال کے دوران کن بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس متعلق رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں چائے کی پتی 114.93 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 114.69 اور کیلے کی قیمت میں 104.44 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گیس چارجز 108.38 فیصد بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق آٹا 90.77 اور ٹوٹا چاول 86.30 فیصد مہنگا ہوا، پیٹرول 79.85 اور ڈیزل 78.68 فیصد مہنگا ہوا، انڈے 85.86 اور دال مونگ 66.79 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں بریڈ 63.17 اور دال ماش 57.06 فیصد مہنگی ہوئی، سیگریٹس کی قیمت میں 138.50 فیصد اضافہ ہوا، چپل کی قیمت ایک سال میں 100.33 فیصد بڑھ گئی۔

پیٹرول سستا ہونے سے مہنگائی میں کتنی کمی آئی؟

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 13 سستی ہوئیں، 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

چکن 7.51 اور چائے کی پتی 4.53 فیصد مہنگی ہوگئی، گڑ 2.79، انڈے 2.29، انرجی سیور 2.22 اور ٹماٹر 2.11 فیصد مہنگے ہوئے۔ پیاز 9.04، لہسن 1.76، چینی 1.42 اور آٹا 1.40 فیصد سستا ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں