اسلام آباد: پاناما تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے گریڈ 21 کے افسر واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تقرریوں کی منظوری دے دی گئی، گریڈ21کےافسرواجدضیا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا۔
واجد ضیا پاناما تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ بھی رہ چکےہیں اور وہ آئی جی ریلوےکےعہدےپرتعینات تھے جب کہ پولیس سروس کےمشتاق مہرکو گریڈ22میں ترقی دے کر آئی جی ریلوےمقررکردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو لیگی رہنماؤں کی دھمکیاں
ایڈیشنل سیکرٹری فوڈایوب چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن جوادپال کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس مقرر کیا گیا ہے۔
سیکرٹری انڈسٹریزعامراشرف خواجہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور قائم مقام سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسزاللہ بخش ملک وفاقی سیکرٹری ہیلتھ مقرر کیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس علی شہزادہ کو اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مقررکیا گیا ہے جب کہ سیکرٹری اقتصادی امورنوراحمدکواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔