جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

سی ویو : ریسٹورنٹ میں نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے منیجر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ویو کے علاقے میں قائم برگر چین میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے منیجر کو زخمی کردیا، ،ملزم واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے رائفل کا استعمال کیا گیا، برگر چین منیجر کے پیر پر گولی لگی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نشے میں دھت ایک شخص آیا اور بدتمیزی کرنے لگا، ون فائیو مددگار پر فون کیا گیا تو پولیس فوراً پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے خول جمع کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے منیجر کے پیر پر گولی ماری، اورموقع سے فرار ہوگیا، پولیس جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہےملزم کی گاڑی کو بھی شناخت کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے10خول ملے ہیں، مزید تلاش کی جارہی ہے، واقعے میں زخمی برگر چین منیجر 35سالہ عمران علی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان گاڑی میں سوارتھے، جنہوں نے جدید اوربڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، مسلح افراد کا برگر چین میں جھگڑا ہوا تھا۔

زخمی منیجر کا کہنا تھا کہ صبح سحری کے وقت جب تمام عملہ سحری کرنے میں مصروف تھا اس دوران وہ   شخص آیا اور کاؤنٹر پر کھڑے ہوکر اول فول بکنے لگا اور پھر فائرنگ شروع کردی ، جس سے ایک گولی میری ٹانگ پر بھی لگی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں