بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

کوئٹہ میں ڈاکو بینک سے پانچ کروڑ لے اُڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں ڈاکو بینک سے پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے، ڈاکو بینک سے پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایئرپورٹ روڈ پر نجی بینک میں پانچ سے سات ڈاکو داخل ہوئے اور دوران ڈکیتی سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا۔

- Advertisement -

پولیس 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں لگاسکی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ جواد طارق نے بتایا کہ ’پانچ مسلح ڈاکوؤں نے بینک بند ہونے سے کچھ دیر قبل عمارت میں گُھس کر سکیورٹی گارڈ اور بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ڈاکوؤں نے بینک میں موجود تقریباً پانچ کروڑ روپے کی نقدی لُوٹ لی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔‘

ایس ایس پی کے مطابق ’ڈکیتی سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے ہی بینک میں سٹیٹ بینک سے رقم لائی گئی تھی اس لیے بینک میں نقد رقم زیادہ تھی، ملزمان نے شاید ریکی کر رکھی تھی۔‘

’پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، فِنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔‘

ایس ایس پی جواد طارق کا کہنا تھا کہ ’سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے ملزمان کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ 2016 میں بھی کوئٹہ میں ڈاکو بینک سے 8 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جس کے ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں