اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

حیدرآباد : گورکنوں کا رضا کاروں پر مبینہ تشدد، لاشیں دفن کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث افراد کی تدفین کیلئے آّنے والے رضا کاروں پر گورکنوں نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور انہیں لاشیں دفن کرنے سے روک دیا۔

اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں گورکنوں نے ایدھی سینٹر کے رضاکاروں کو 6 افراد کی لاشوں کی تدفین کرنے سے روک دیا۔

اس حوالے سے انچارج ایدھی سینٹر معراج ایدھی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ رضاکاروں کو شہر کے مختلف علاقوں سے 3دن پرانی 6 لاشیں ملی تھیں۔

انچارج ایدھی سینٹر کے مطابق رضا کار جب ان کی تدفین کیلئے ٹنڈو یوسف قبرستان پہنچے تو وہاں موجود گورکنوں نے مزاحمت کی اور انہیں تدفین سے روک دیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

معراج ایدھی نے کہا کہ اس واقعے کی ڈپٹی کمشنر، میئر حیدرآباد اور ایس ایس پی کو فوری طور پر اطلاع دے دی تھی لیکن گورکنوں کیخلاف اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ آئندہ ایسی لاوارث حالت میں ملنے والی لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں