دبئی/کویت: کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے برج خلیفہ کو کویتی پرچم سے سجا دیا، اس موقع اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زید نے امیر کویت شیخ صبح الاحمد کو مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور حاکم ابو ظبی نے کویت کے قومی دن کے حوالے سے کویتی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کویت عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔
متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کویتی امیر اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ملکوں کی عوام ملک کر کام کریں گے تاکہ مشترکا طور پر ترقی حاصل کریں‘۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امارتی حکام نے اتوار کے روز کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر کویتی پرچم کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی زینت بناکر کویتی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
مزید پڑھیں : کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ
یاد رہے کہ ایک روز قبل حاکم دبئی شیخ محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے امیر کویت کے بنائے گئے دنیا کا سب سے بڑے پورٹریٹ کی ویڈیو کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
حب الكويت وأهل الكويت محفور في أرضنا .. ومحفور في قلوبنا .. ومحفور في تاريخنا… كل عام وكويت المحبة .. وأميرها أمير الإنسانية في عزة ورفعة وسلام pic.twitter.com/BeFLvjx6sI
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) February 21, 2019
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی مٹی پر 1 لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنائی کی امیر کویت شیخ صبح ال احمد الجبیر الصبح کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے اور اس تصویر کے ساتھ ’امیر انسانیت‘ بھی تحریر ہے۔
اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ صبح کی تصویر دبئی کے قدرا صحرا میں سرخ مٹی سے بنائی گئی ہے جسے تقربیاً 2400 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ہے۔