اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

برج خلیفہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تھیم سے سج گیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ ہونے والے ویمنر ٹی 20 ورلڈ کپ کا شاندار ویلکم کیا گیا اور دنیا کی بلند ترین عمارت پر خوبصورت لائٹنگ کی گئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔ 3 سے 20 اکتوبر تک شارجہ اور دبئی میں میگا ایونٹ کے میچز کھیلیں جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شاندار ویلکم کیا گیا ہے۔

دبئی میں قائم دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر دلفریب لائٹنگ شو کا مظاہرہ کیا گیا اور برج الخلیفہ ورلڈ کپ کی تھیم کے رنگ میں رنگ گیا۔ اس موقع پر فینز نے بھی خوب تصاویر بنوائیں۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے آفیشل انسٹاگرام پر اس کی رنگا رنگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں برج الخلیفہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تھیم اور اس میں شریک تمام 10 ٹیموں کے پرچموں سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے جب کہ خوبصورت آتشبازی بھی کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

واضح رے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں کھیلا جانا تھا تاہم وہاں کے سیاسی اور ملکی ابتر حالات اور کئی ممالک کی جانب سے سفری ایڈوائزی جاری ہونے کے بعد آئی سی سی نے میگا ایونٹ کو یو اے ای منتقل کیا ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلیے مفت انٹری اور کم قیمت ٹکٹوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ٹکٹ کی کم ازکم قیمت پانچ درہم ہو گی جب کہ 18 سال سے کم عمر شائقین کیلیے انٹری مفت ہوگی۔

میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جنہیں 5، 5 ٹیموں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں اور روایتی حریفوں کا مقابلہ اتوار 6 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں